جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

بھارت کے فاسٹ بولر ہرشیت رانا جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران انجری کا شکار ہوکر ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

ہرشیت رانا کو جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگی تھی، ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد ہرشیت کو بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے انہیں باہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ہرشیت رانا جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ہرشیت رانا کی جگہ تجربہ کار فاسٹ بولر محمد سراج کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کل دفاعی چیمپئن بھارت پہلا میچ امریکا سے کھیلے گا، گروپ مرحلے کے بقیہ میچز بالترتیب 12 اور 18 فروری کو نمیبیا اور نیدرلینڈز کے خلاف شیڈول ہیں۔

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 15 فروری کو شیڈول تھا لیکن پاکستان نے میچ کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں