ریاض: سعودی عرب میں مقیم بھارتی ملازم نے چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ مملکت کے علاقے اللیث میں پیش آیا جہاں بھارت سے آئے شہری نے چھت سے کود کر اپنی جان لے لی۔
بھارتی باشندے کے اس دلخراش اقدام کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں، ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ منگل کی صبح مذکورہ شخص کی لاش اس دکان کے سامنے پڑی پائی گئی جہاں وہ ملازمت کررہا تھا۔
بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دیکھا گیا تو معلوم ہوا اس نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔
متعلقہ اداروں نے تفتیش کا آغاز کردیا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد حقائق سامنے آئیں گے۔