تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

ہارورڈ یونیورسٹی میں بینظیر بھٹو لیڈرشپ پروگرام کا آغاز

واشنگٹن : امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں بے نظیربھٹولیڈرشپ پروگرام کا آغازکر دیا گیا، پروگرام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کے کلاس فیلوز کی جانب سے بنائی گئی تنظیم کلاس اچیونگ چینج ٹوگیدر کے تحت شروع کیا گیا ہے۔

بے نظیربھٹولیڈرشپ پروگرام میں مسلمان ممالک کی خواتین کو ترجیح دی جائے گی، پروگرام کی تکمیل پر پروگرام میں شریک خواتین اپنے ممالک واپس جاکر اپنے اپنے شعبوں میں مزید بہتری اور تبدیلی کے لئے کام کریں گی۔

benezir

پروگرام کا آغازمسلمان ممالک میں قیادت آج کے دورمیں بے نظیر کیا کرتیں کے عنوان سے منعقد اجلاس سے کیا گیا، پروگرام میں لوگ دوہزاراٹھارہ میں آنا شروع ہوں گے۔

اس پروگرام کا مشاورتی بورڈ ابھی تیار کیا جا رہا ہے اور فی الحال اس میں بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو، کمل چین، سینیٹر ایل فرینکن، سابق سفیر پیٹر گیلبرتھ، کروئیشیا کی صدر کولنڈا گریبر اور سابق نائب گورنر کیتھلین کینیڈی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو  27 دسمبر 2007 کو پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک خودکش دھماکے میں شہید ہوگئی تھی ، وہ پاکستان کی دو مرتبہ وزیر اعظم رہ چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -