تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

وہ چاند جو کسانوں کے لیے رحمت بن جاتا ہے

آج کی رات آسمان پر چمکنے والا چاند ماہ حصید یا خریفی چاند ہوگا، آخری بار یہ 19 سال پہلے ہوا تھا اور آئندہ 14 سال تک اس کے دوبارہ ہونے کا امکان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کی رات ہونے والا یہ 14ویں کاچاند روشن تو ہوگا لیکن زیادہ دیر تک آسمان پر رہے گا، آخری بار یہ 13 اکتوبر 2000 میں امریکا میں دیکھا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق امریکا کے مشرقی ٹائم زون میں رہنے والے علاقوں میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب رات 13:33 منٹ پر مکمل چاند ہوگا جبکہ پیسیفک، سنٹرل، ماؤنٹین اور الاسکن ٹائم زون میں رہنے والے امریکی اسی شب 12 بجنے سے کچھ دیر قبل مکمل اور روشن خریفی چاند دیکھ سکیں گے۔

خریفی چاند یا ہارویسٹ مون کا مطلب مکمل اورتادیر فلک پر رہنے والا چاند ہے جو کہ موسم خزاں کے قریب ہوتا ہے ، یہ ایک طرح سے گرمی کے موسم کے اختتام کا اعلان اور موسم سرما کی آمد کی اطلا ع بھی ہوتا ہے۔

خریفی چاند کو مکئی کا چاند بھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ستمبر کے دنوں مکئی کی کٹائی کا سیزن چل رہا ہوتا ہے ۔ ان دنوں میں چاند عموماً پچاس منٹ کی تاخیر سے طلوع ہوتا ہے اوردیر تک روشن رہتا ہے جس کے سبب کسانوں کو دن کی روشنی کے بعد بھی رات گئے تک کٹائی کے لیے روشنی میسر رہتی ہے اور وہ اپنا کام رات گئے تک جاری رکھ سکتے ہیں۔ ماضی میں مشینری نہ ہونے کے سبب اس چاند کی اہمیت بے پناہ ہوتی تھی۔

آج کے بعد چاند کو اس مقام پر دیکھنے کا موقع اب سے 14 سال بعد یعنی مئی 2033 میں ہی ممکن ہوسکے گا اس لیے آپ کے پاس آج ہی موقع ہے کہ خود بھی اس چاند کا مظہر دیکھیں اور اس معلومات کے ساتھ اپنے بچوں کو بھی دکھائیں۔

Comments

- Advertisement -