تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

خواتین سے جنسی زیادتی کا الزام، ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن پر فرد جرم عائد

واشنگٹن: ہالی ووڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن پر دو خواتین سے جنسی زیادتی کے الزامات پر فرد جرم عائد کردی گئی، ان کے خلاف مقدمہ فوجداری عدالت میں چلایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن سے متعلق اسکینڈل پانچ اکتوبر دو ہزار سترہ کو نیویارک ٹائمز نے منظرعام پر لاکر تہلکہ مچایا تھا جبکہ ہاروی وائن اسٹائن نے جمعہ کی صبح خود کو نیویارک پولیس کے سپرد کیا، تاہم اب ان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ ہاروی وائن اسٹائن کو آج حراست میں لے لیا گیا، ان پر دو مختلف خواتین نے ریپ اور غیر اخلاقی حرکتوں کا الزام لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہاروے پر لگے بعض الزامات کا تعلق اداکارہ لوسیا ایونز سے ہے، اسی ماہ ایک خاتون پروڈیوسر الیگزینڈرا کینوسا نے نیویارک کی عدالت میں دستاویزات جمع کروائیں جن میں الزام لگایا گیا کہ انہیں وائن اسٹائن نے ریپ کیا ہے۔


بھارت:لڑکی کے ریپ اور قتل میں ملوث 14 افراد گرفتار


وائن اسٹائن پر مین ہیٹن کی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جارہا ہے، ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائن سٹائن پر متعدد اداکارائیں جنسی حملوں اور ریپ کے الزامات لگا چکی ہیں۔

جن اداکاراؤں نے ان پر جنسی حملوں کا الزام لگایا ہے ان میں ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ بیکنسیل، لائسیٹ انتھونی اور گوائنتھ پالٹرو جیسے نام شامل ہیں، دریں اثنا ایشلے جوڈ کہتی ہیں کہ پروڈیوسر کے ہراساں کرنے کے سبب ان کے کیرئیر کو نقصان پہنچا ہے۔


چین میں خواتین سے زیادتی و قتل کے مرتکب سیریل کلر کو سزائے موت


خیال رہے کہ وائن اسٹائن کے خلاف فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جارہا ہے، 5 اکتوبر2017 کو نیویارک ٹائمز نے ایک اسکینڈل شائع کرکے تہلکہ مچایا تھا جس کے بعد کئی خواتین نے انکشافات کیے کہ انہیں بھی حراساں کیا گیا ہے اور می ٹو مہم کا آغاز ہوا، ہالی ووڈ پروڈیوسر پر 80 سے زائدخواتین سے ریپ کے الزامات ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -