ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

لوگوں سے بھرا جھولا اچانک ٹوٹ کر زمین پر آ گرا، ہولناک ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

ہریانہ (08 فروری 2026): بھارتی شہر فرید آباد میں منعقد ہونے والے سورج کنڈ میلے میں لوگوں سے بھرا جھولا گھومتے گھومتے اچانک ٹوٹ پر زمین پر آ گرا، اس ہولناک واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہریانہ کے علاقے فرید آباد میں سورج کنڈ میلے کے دوران ایک جھولے کو حادثہ پیش آیا، سونامی جھولا اچانک ٹوٹ کر گر گیا، اس حادثے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا جب کہ 13 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ گزشتہ روز شام کو تقریباً 6 بجے پیش آیا، جب جھولا اچانک ایک طرف سے ٹوٹ گیا، اور نیچے آ رہا، بدقسمتی سے اس وقت ڈیوٹی پر موجود انسپکٹر جگدیش پرساد، جو لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے، خود شدید زخمی ہو گئے اور جانبر نہ ہو سکے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جب کہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی نے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت زخمیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

سورج کنڈ میلہ، جو ایک بڑا ثقافتی پروگرام ہے، غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے، اور جھولا چلانے والے آپریٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں