پشاور: تعلیمی اداروں کو جمعہ اور ہفتہ چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن کی اصل حقیقیت سامنے آگئی اور نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تعلیمی اداروں کی جمعہ اور ہفتہ چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔
محکمہ تعلیم نے کہا سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا تھا، جس کے باعث طلبہ، والدین اور اساتذہ میں تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار شیڈول سے متعلق تشویش اور ابہام پیدا ہوا۔
جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایندھن کی بچت کے اقدامات کے تحت سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دو ماہ تک جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے۔
دستاویز میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ صوبے کے تمام پرائمری و سیکنڈری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ہر ہفتے جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی ہوگی، جبکہ باقی 4 ایام میں تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
Follow us on ARY Tube
واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2026 میں بھی پیٹرولیم بحران کے دوران تعلیمی ایام محدود کیے گئے تھے اور تعلیمی نقصان پورا کرنے کے لیے سمر کیمپس کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک عارضی اقدام ہے اور حالات بہتر ہوتے ہی فیصلوں پر نظرِ ثانی کی جائے گی۔


