تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

’’خلائی مخلوق زمین پر پہنچ گئی؟‘‘

واشنگٹن: امریکی ماہر فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ خلائی مخلوق زمین پر پہنچ چکی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ماہر فلکیات اوی لوب نے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلائی مخلوق نے سال 2017 میں زمین کا دورہ کیا تھا۔

معروف آنجہانی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کے ساتھ کام کرنے والے پروفیسر اوی لوب نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا کہ آج سے پانچ سال قبل خلائی مخلوق نے زمین کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 19 اکتوبر 2017 کو نظام شمسی میں ایک لمبوتری ساخت کے سیارچے کو دریافت کیا گیا تھا جس کا نام ماہرین فلکیات نے ’اومواموا‘ رکھا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہارورڈ یونیورسٹی نے ایک تحقیق جاری کی تھی جس میں نظام شمسی میں داخل ہونے والے سیارچے کے بارے میں یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ زمین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے بھیجا گیا ہوگا۔

تحقیق میں اس امکان کو بھی ظاہر کیا گیا تھا کہ سیارچے کی چوڑائی کے مقابلے میں لمبائی دس گنا زیادہ تھی اور وہ ایک لاکھ 96 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کررہا تھا۔

پروفیسر اوی لوب کے مطابق یہ ایلین ٹیکنالوجی ہوسکتی تھی تاہم ان کے ساتھی سائنس دانوں نے اس واقعے کو نظر انداز کردیا تھا۔

اوی لوب کو ان خیالات کے باعث اپنے ساتھی ماہرین فلکیات کے ساتھ اختلافات کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -