منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کا جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے والا شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کا جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے بیان میں کہا ہے کہ قومی اداروں کی ساکھ کونقصان پہنچانےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے والوں کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ سیاسی شخصیات کے جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے پر 7 افراد کو گرفتار کیا، نواز شریف کے جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے پر پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کا جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کرکے کرکے معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے حوالے کردیا ہے ، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں