(22 جنوری 2026): حسن ابدال میں گھریلو تنازع پر داماد کی فائرنگ سے سسر، ساس، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔
حسن ابدال کے علاقے پنڈ مہری میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے ہولناک واقعے میں دو بچوں سمیت چار افراد قتل ہو گئے، جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ناصر نے فائرنگ کر کے اپنے دو کمسن بچوں، ساس اور سسر کو قتل کردیا، جبکہ بعد ازاں ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں میں نسیم اختر، نثار، دو سالہ کائنات اور پانچ سالہ فلک شامل ہیں، واقعے کے بعد تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی واقعے سے قبل ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر مقیم تھی، جبکہ فائرنگ کے وقت وہ گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


