The news is by your side.

Advertisement

آپ "ہلٹن” پلیئر ہیں، حسن علی کے نام اہم اعزاز

انگلش کاؤنٹی میں لنکا شائر کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اہم اعزاز اپنے نام حاصل کرلیا۔

کآونٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، حسن علی، حارث روف کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اب حسن علی نے لنکاشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے گزشتہ ماہ دو بار اننگز میں 5، 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

حسن علی نے ہیمشائر کے خلاف پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ اس سے قبل گلوسٹر شائر کے خلاف میچ میں بھی حسن علی نے ایک اننگز میں 6 اور ایک اننگر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

لنکا شائر کی جانب سے حسن علی کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔

انگلش کاؤنٹی کے سوشل میڈیا پیج پر جاری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل کے لیے آپ کے ہلٹن پلیئر حسن علی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں