ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

حسن علی کیچ پکڑنے کے دوران انجرڈ، اسٹریچر پر لے جایا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سہلٹ: پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تام میچ شروع ہونے کی کچھ دیر بعد ہی فاسٹ بولر حسن علی کیچ پکڑتے ہوئے زمین پر گرنے سے انجرڈ ہوگئے۔

حسن علی کو اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔ تاہم کچھ دیر بعد وہ واپس گراؤنڈ میں آگئے اور بولنگ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ سلہٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔

قومی ٹیم میں اذان اویس، شان مسعود، بابر اعظم، عبداللّٰہ فضل، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، خرم شہزاد، ساجد خان، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔

آج کے میچ کے لیے امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہیں۔

سہلٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا کہ اچھا نہیں کھیلیں گے تو سینئر کرکٹرز تنقید تو کریں گے، رضوان اور سینئر پلیئرز نے غلطیاں کیں لیکن وہ آئندہ بہتر کھیل پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا۔

یہ پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: بابر اعظم کس کھلاڑی کی جگہ لیں گے؟

واضح رہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ سے قبل جب بابر کو انجری ہوئی تو ان کی جگہ اذان اویس اور عبداللہ فضل کو ایک ساتھ ڈیبیو کا موقع ملا اور اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں نے زبردست پرفارم کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں