منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

فاسٹ بولر حسن علی نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی جلد صحت یاب ہوکر کرکٹ کے میدانوں میں کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کھیل کر ایک بارپھر قومی ٹیم میں جگہ پانے کی کوشش کروں گا۔

فاسٹ بولر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ری ہیب مکمل کرنے کے بعد دوبارہ ایکشن میں واپس آنے کے لیے تیار ہوں، ٹیم میں واپسی مشکل ضرور ہے کیونکہ کافی نوجوان بولرز اس وقت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررے ہیں لیکن میں نے بھی پاکستان کے لیے کافی اچھی بولنگ کر رکھی ہے۔

حسن علی نے کہا کہ بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد میرے جشن منانے کے انداز میں کوئی فرق نہیں آئے گا، سیلی بریشن کے انداز کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے، جب بھی موقع ملا تو ایک بار پھر اپنی افادیت ثابت کرکے جگہ پانے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہحسن علی گزشتہ سال انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف آخری انٹر نیشنل میچ کھیلے تھے، جس کے بعد وہ پہلے کمر کی تکلیف اور پھر پسلیوں کے فریکچر کا شکار ہوئے تھے۔

بعد ازاں پی ایس ایل میں واپسی ہوئی تو پھر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کمر کی تکلیف سے نجات کے لیے ری ہیب پروگرام کا انتظام کیا تھا جسے اب وہ مکمل کرچکے ہیں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے فٹنس مسائل میں میری بہت مدد کی ہے، کنٹریکٹ نہ ملنے پر تھوڑا پریشان تھا لیکن کرکٹ بورڈ نے ری ہیب کے اخراجات اٹھانے سمیت ہر طرح سے مکمل تعاون کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں