پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

حسن علی نے ٹی 20 میں راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں افغانستان کے اسپنر راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے لیسٹر شائر کے خلاف وائٹلٹی بلاسٹ میچ کے دوران ٹی 20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

فاسٹ بولر میچ میں چار وکٹیں حاصل کرکے 243 میچوں میں 350 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

حسن علی نے افغانستان کے اسپنر راشد خان کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے 251 میچوں میں 350 ٹی 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ حسن علی نے 57 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور 23.31 کی اوسط کی بہترین کارکردگی کے ساتھ 72 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں حسن علی نے 30 اگست 2025 کو شارجہ میں یو اے ای کے خلاف میچ کھیلا تھا جبکہ وہ اب ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ حسن علی کو 2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں بہترین بولر قرار دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں