اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

حسن علی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی کرکٹر حسن علی نے اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر Hasan Ali نے لکھا کہ ہیلینا، ہیزل، سمیہ اور میں نے گزشتہ رات اپنے خاندان میں ایک نئے رکن (بیٹے) کو خوش آمدید کہا ہے۔

فاسٹ بولر کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ الحمدللہ، ہمارا خوبصورت بیٹا Hamdan Hasan Ali خیریت سے ہے اور اس کی والدہ بھی تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔

صائم ایوب پھر سے دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

یاد رہے کہ قومی کرکٹر Hasan Ali اور سمیہ خان 20 اگست 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کے ہاں پہلی بیٹی ہیلینا حسن علی اپریل 2021 میں پیدا ہوئی جبکہ دوسری بیٹی ہیزل حسن علی فروری 2024 میں پیدا ہوئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں