بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

کیا ٹرین میں مار کھانے والا شخص واقعی حسن علی ہے؟ حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(20 جولائی 2026): قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے منسوب کر کے وائرل کی جانے والی ایک مبینہ ویڈیو پر کرارا اور مزاحیہ ردعمل دیا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر بھارت سے ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک مقامی ٹرین کے اندر پولیس اہلکاروں کو ایک شخص پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین اور کچھ سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے یہ گمراہ کن دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو میں مار کھانے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی کرکٹر حسن علی ہیں۔

اس جھوٹے دعوے کے وائرل ہونے پر حسن علی کی بھارتی نژاد اہلیہ سامعہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’بس دکھ صرف اس بات کا ہے کہ دونوں ملکوں کی عوام کتنی معصوم ہے جو کسی بھی جھوٹی نیوز پر یقین کر کے اسے فروغ دیتی ہے۔‘

انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں بھارت گئے ہوئے 3 سال ہو گئے ہیں، لگتا ہے لوگ ہمیں یاد کر رہے ہیں اور بس بلانے کا کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

سامعہ خان نے اس وائرل افواہ کو مزاحیہ انداز میں نظر انداز کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں ہنسنے والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا، جس سے یہ واضح ہو گیا کہ وائرل ویڈیو کا حسن علی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں