بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

بھارت سے فتح کے بعد قومی ٹیم کے تاثرات، حسن علی کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد حسن علی نے ہوٹل جانے سے پہلے بس میں سوار کھلاڑیوں سے گفتگو کی ویڈیو ریکارڈ کی۔

اس موقع پر تمام کھلاڑیوں نے بھارت سے اس عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اپنی جیت کو قوم کی دعاؤں کی مرہون منت قرار دیا۔

دبئی اسٹیڈیم سے بذریعہ بس ہوٹل روانگی سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی اس فتح پر کافی پرجوش دکھائی دے رہے تھے۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں سے ان کے جذبات جاننے کی کوشش کی جس کے جواب میں تمام کھلاڑیوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

اس موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اس جیت پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں اس ٹیم کا حصہ ہوں جس یہ شاندار کامیابی حاصل کی۔

میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اوپنر محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے ساتھ پوری قوم کی دعائیں تھیں ان کی سپورٹ تھی اس لیے الحمد اللہ ٹیم کرکے بھی دکھایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں