پیر, جون 9, 2025
اشتہار

ویڈیو: حسن علی کی تباہ کن بولنگ، ہیٹ ٹرک کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں حسن علی نے تباہی مچا دی۔

حسن علی نے برمنگھم کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈربی شائر کی بیٹنگ لائن تہس نہس کر دی۔ فاسٹ بولر نے ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ ساتھ چھے بلےباز ٹھکانے لگائے۔

اپنے تباہ کن اسپل میں حسن علی نے تین اعشاریہ ایک اوور میں تئیس رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کو کامیابی دلوا دی۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حسن علی نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کے سیزن ٹیم میں کراچی کنگز کی نمائندگی کے ساتھ پروفیشنل کرکٹ میں شاندار واپسی کی۔

قومی ٹیم میں واپسی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بولر نے اپنی واپسی کو خواب قرار دیا ہے۔

گرین جرسی دوبارہ پہننا کسی خواب سے کم نہیں: حسن علی

حسن علی نے کہا کہ گرین جرسی دوبارہ پہننا کسی خواب سےکم نہیں ہے اور انجری کے بعد کم بیک آسان نہیں تھا، لیکن میرے لیے گرین شرٹ پھر سے پہننا ایک اعزاز ہے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر نے کہا کہ انجری کے بعد ہر کھلاڑی کو ایک پلٹ فارم چاہیے ہوتا ہے جہاں وہ اپنی فٹنس شو کرے وہ موقع کراچی کنگز سے ملا جہاں میں نے اپنی پرفارمنس دی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پرفارمنس کا صلہ ہی ملا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں