پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

شادی کے بعد پہلی بار حسن علی کی اہلیہ اپنے دیس بھارت پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان اپنے دیس بھارت پہنچ گئیں، پاکستانی کرکٹر سے شادی کے بعد وہ پہلی بار اپنے وطن واپس آئی ہیں۔

سامعہ نے خود اپنی و طن آمد کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ حسن کی اہلیہ نے دوستوں کے ہمراہ اپنی تصاویر کو انسٹاگرام کی زینت بنایا جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان تقریباً4 برس بعد اپنے وطن واپس آئی ہیں، حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے سنسنی خیز میچ کے دوران بھی وہ اسٹیڈیم میں موجود تھی

تصاویر میں ان کے ساتھ ننھی سی شہزادی ‘حیلینا‘ بھی موجود ہیں، ایک پوسٹ میں انھوں نے سری لنکا کے خلاف حسن علی کی جانب سے 4 وکٹیں لینے پر شکر بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی شہریت کی حامل سامعہ شادی سے قبل دبئی میں مقیم تھیں انھوں نے 2019 میں حسن علی سے شادی کی تھی جس کے بعد سے اب تک وہ بھارت واپس نہیں گئی تھیں۔

نسیم شاہ کی انجری کے بعد ورڈکپ کے لیے حسن علی کی ٹیم میں شمولیت کے سبب سامعہ چار برس بعد اپنے اہلِ خانہ سے ملنے وطن واپس آئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں