پیر, اکتوبر 5, 2026
اشتہار

حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی پراسرار پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی ایک پراسرار سوشل میڈیا پوسٹ نے نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

شادی شدہ مردوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنانے والی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر حسن علی کے مبینہ افیئر سے متعلق قیاس آرائیاں عروج پر ہیں۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سامعہ خان نے ایسی خواتین کو مخاطب کیا جو مبینہ طور پر بچوں والے شادی شدہ مردوں سے مالی فائدے یا مستقبل میں شادی کی امید پر تعلق بنا لیتی ہیں۔

معاملہ اس وقت مزید پیچیدہ ہوگیا جب سامعہ خان نے مبینہ طور پر اپنے موبائل سے حسن علی کے ساتھ موجود تصاویر بھی ہٹا دیں۔

انہوں نے ابتدا میں شوہر کو انسٹاگرام پر اَن فالو بھی کیا، تاہم بعد میں دوبارہ انہیں فالو کرلیا۔ بعد ازاں سامعہ نے اپنی وہ اسٹوریز بھی ڈیلیٹ کردیں جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اس معاملے نے طول پکڑا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر حسن علی اور سامعہ خان کی شادی کو تقریباً پانچ برس کا عرصہ بیت چکا ہے، دونوں تین بچوں کے والدین ہیں۔ ان کی دو بیٹیاں ہیلینا اور ہیزل جبکہ سب سے چھوٹے بیٹے کا نام حمدان ہے۔

حسن علی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

چند روز قبل ہی خاندان نے مری اور نتھیا گلی میں تعطیلات بھی گزاریں، جہاں ان کی خوشگوار فیملی ٹرپ کی تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

بہت سے صارفین نے سامعہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوسری عورت کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے اپنے شوہر سے بھی باز پرس کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں