پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

2018الیکشن پاکستان کی تاریخ کےاہم ترین الیکشن ہیں‘ ڈاکٹرحسن عسکری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے کہ مؤثر انتظامات کے باعث پرامن ماحول میں پولنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے سول سیکرٹریٹ میں الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پرڈاکٹرحسن عسکری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پولنگ ڈے پرڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام وضع کیا، پولنگ اسٹیشنز پرووٹرزکے لیے تمام بنیادی سہولتیں مہیا کی ہیں۔

- Advertisement -

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2018 الیکشن پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین الیکشن ہیں، ووٹرزقومی ذمہ داری سمجھ کرحق رائے دہی استعمال کریں۔

ڈاکٹرحسن عسکری کا مزید کہنا تھا کہ مؤثر انتظامات کے باعث پرامن ماحول میں پولنگ جاری ہے، پولنگ اسٹیشنزپرسیکیورٹی انتظامات کوفول پروف بنایا گیا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے جمہوری عمل میں تسلسل ملکی استحکام کا باعث بنے گا۔

عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع

واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں