اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

حسن علی ایشیا کپ میں کیوں شامل نہیں ہوسکے؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی ایشیا کپ میں عدم شمولیت کی وجہ سامنے آگئی۔

ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ حسن علی کو ایشیا کپ 2022 اور نیدرلینڈز ٹورز میں آرام دیا گیا ہے البتہ ان کی جگہ نسیم شاہ کو پہلی مرتبہ قومی وائٹ بال اسکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ باقاعدگی سے 140 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں لہٰذا ان کی شمولیت سے قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ اٹیک کو مزید تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ اے سی سی کے شیڈول کے مطابق ایشیا کپ 2022 کا افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا اور 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی جبکہ 2 ستمبر کو پاکستان ٹیم کوالیفائر ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

پہلے مرحلے کے بعد دونوں گروپس سے 2، 2 ٹیمیں سپر فور میں جگہ بنائیں گی جس میں ہر ٹیم 3 میچز کھیلے گی۔

سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 4 ستمبر کو متوقع ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں