معروف گلوکار حسن جہانگیر نے اپنے مشہور گانے ’ہوا ہوا‘ کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھا دیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں میزبان ندا یاسر کے ساتھ انٹرویو کے دوران حسن جہانگیر نے اپنے گانوں کی فلموں میں شمولیت کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک فلم جس نے حال ہی میں اچھا بزنس کیا اور اس نے میرا گانا شامل کرنے کے بدلے مجھے 50 ہزار ڈالر ادا کیے ہیں۔
View this post on Instagram
گلوکار نے انکشاف کیا کہ ان کے زیادہ تر پرانے گانے جیسے ہٹو بچو، ہوا ہوا اور آجانا اے دل دیوانہ حالیہ فلموں میں شامل کیے جارہے ہیں اور اب انہیں ان تمام گانوں کی ادائیگی کی جارہی ہے۔
یہ پڑھیں: پاپ سنگر حسن جہانگیر پینٹر سے گلوکار کیسے بنے؟ دلچسپ ویڈیو
حسن جہانگیر نے کہا کہ یہ سب کاپی رائٹ قوانین کی وجہ سے ممکن ہوا ہے کہ اب لوگ میرے گانے استعمال کرنے سے پہلے باقاعدہ اجازت لیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سدا بہار گانا ’ہوا ہوا‘ دراصل 40 سال پرانا ہے، یہ گانا 1986 میں ریکارڈ ہوا اور 1987 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


