ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

سربراہ بنگلادیش ایئر فورس کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (8 جنوری 2026): سربراہ بنگلادیش ایئر فورس حسن محمود خان نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ بنگلادیش ایئر فورس ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ بنگلادیش ایئر فورس کے کیڈٹس اور پائلٹس کو تربیت فراہم کرے گی

ملاقات میں پیشہ ورانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کیلیے ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے اس موقع پر بنگلادیش کے ساتھ دیرپا اور مضبوط دفاعی تعلقات کے فروغ کیلیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور دوستانہ تعلقات کے عکاس کے طور پر ہوا۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں