The news is by your side.

Advertisement

ہاشم آملہ نے کرکٹ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کی ٹیم کے عظیم بلے باز ہاشم آملہ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین نے اپنے کریئر کے دوران 124 ٹیسٹ ، 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور انہوں نے آج کرکٹ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔

اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ’’میں اللہ کا بہت شکر گزار ہوں کہ جس نے سفر کو کامیاب بنایا، تمام ساتھیوں اور بورڈ کا بھی انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے تعاون کیا اور ساتھ میں اصلاح بھی کی‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ محبتیں اور بھائی چارگی کا رشتہ رکھا اس لیے دنیا ہمیں پروٹیز کہتی ہے، میں اپنے والدین کی دعاؤں ، محبت اور سپورٹ سے یہاں تک پہنچا۔

 انہوں نے کہا کہ اب مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں ویسا کھیل پیش نہیں کرپارہا جیسا کرنا چاہیے لہذا خود کو کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے علیحدہ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں،  اس سفر میں جن لوگوں نے تعاون کیا اُن کا تہہ دل سے مشکور اور نیاز مند رہوں گا۔

ہاشم آملہ نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم کمزور پڑتے تھے تو مداحوں کا جذبہ اور اُن کی محبت کے ذریعے ہی کم بیک ممکن ہوتا تھا۔

ہاشم آملہ کے کیریئر پر مختصر نظر

ہاشم آملہ نے پندرہ سال تک جنوبی افریقا کی نمائندگی کی اس دوران انہوں نے تینوں فارمیٹ میں 349 میچز کھیلے اور 55 سنچریوں کے ساتھ 18 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔

انہوں نے انگلینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 300 رنز کی تاریخی انننگز کھیلیں، یہ اعزاز ابھی تک کسی جنوبی افریقا کے کھلاڑی کو حاصؒ نہیں ہے جبکہ ون ڈ؁ میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 196 رنز کی یادگار اننگز بھی کھیلی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں