site
stats
سندھ

ہاشم رضا زیدی ایم ڈی واٹر بورڈ تعینات

کراچی: سندھ حکومت نے محمد رمضان اعوان سے اضافی چارج واپس لیتے ہوئے سید ہاشم رضا زیدی کو ایم ڈی واٹربورڈ تعینات کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عدالتی حکم پر ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح فرید کو عہدے سے ہٹا کر کے ایم سی کے افسر رمضان اعوان کو ایم ڈی واٹر بورڈ کا اضافی چارج دے دیا تھا تاہم اب ہاشم رضا زیدی کو ایم ڈی واٹر بورڈ کا عہدے پر فائز کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت محمدرمضان اعوان سے ایم ڈی واٹر بورڈ کا اضافی چارج واپس لے کر سید ہاشم رجا زیدی کو ایم ڈی واٹر بورڈ تعینات کردیا گیا ہے۔

اسی سے متعلق : ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح فرید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

واضح رہے کہ سید ہاشم رضا زیدی سندھ میں کئی انتظامی عہدوں پر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور انہی صلاحیتوں کی بناء پر انہیں 2015 میں بھی واٹر بورڈ کا ایم ڈی مقرر کیا گیا تھا۔

اس دوران انہوں نے چھ ماہ کے قلیل عرصے تک فرائض نبھائے جب کہ درمیان میں قطب الدین شیخ کو ان کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top