The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان سے کراچی آنے والی فروٹ کی گاڑیوں میں چرس سپلائی کا انکشاف

کراچی : بلوچستان سے کراچی آنےوالی فروٹ کی گاڑیوں میں چرس سپلائی کا انکشاف سامنے آیا ، پولیس نے 3 منشیات فروشوں کوگرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع نورجہاں پولیس نےگزشتہ روز 3 منشیات فروشوں کوگرفتارکیا ، گرفتاریاں رینجرز کےہمراہ مشترکہ آپریشن میں کی گئیں تھیں ، گرفتارمنشیات فروشوں میں عبدالغفار،جابرسیداورابراہیم شامل ہیں۔

گرفتاربین الصوبائی منشیات فروشوں کی انٹیروگیشن رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان سے 52لاکھ مالیت کی130کلوچرس برآمدکی گئی، گرفتارملزمان کوئٹہ اورپشین سےمنشیات کی کھیپ لاتےتھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم عبدالغفارسبزی منڈی میں ریڑھی مزدوری کرتارہا ، عبدالغفارکی ریڑھی چلانےوالےحبیب اللہ سےدوستی ہوئی ، حبیب اللہ نےکہاپشین میں چرس 15 ہزار روپےکلو ملتی ہے، چرس فروٹ گاڑی میں کراچی بھجواؤں گا 40ہزار کی بیچنا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ فروٹ گاڑیوں میں منشیات آتی رہی اورملزمان فروخت کرتےرہے، کوئٹہ سےآنےوالی گاڑی کےڈرائیورسہراب گوٹھ پہنچ کرفون کرتےتھے، جس کے بعد منشیات کو نیوسبزی منڈی میں فروٹ کے کریٹوں سے اتاراجاتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق چرس کی رقم ڈرائیورکےحوالےکرکےمزید منشیات منگوائی جاتی تھی، ملزم جابرسیدسبزی منڈی میں مزدوری کرتاتھا اور فروٹ منڈی میں آنےوالی گاڑیوں سےسامان اتارتاتھا۔

ملزم ابراہیم سبزی منڈی کےہوٹل پرکام کرتاتھاپھررکشہ خریدلیا، ملزم نےرکشےمیں چرس کی سپلائی شروع کی، گرفتارملزمان کےمطابق پرانی اورنئی سبزی منڈی میں کام ہوتاہے، کئی سالوں سےچرس کی سپلائی ایسےہی لائی اورفروخت کی جاتی ہے تاہم گرفتارملزمان سےمزیدتفتیش کاعمل جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں