جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

وائٹ واش شکست پر افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پاکستان کے ہاتھوں وائٹ واش شکست پر اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ افغان ٹیم کی بیٹنگ اور فیلڈنگ معیاری نہیں رہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش شکست پر افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے اعتراف کر لیا ہے کہ ’’ہماری بیٹنگ اور فیلڈنگ معیاری نہیں رہی۔‘‘

افغان کپتان نے کہا کہ اس میچ کی وکٹ ہمبنٹوٹا سے مختلف تھی، کوشش کریں گے ایشیا کپ میں غلطیاں نہ کریں، انجریز کی وجہ سے بھی ٹیم کا کمبینیشن خراب ہوا۔

حشمت اللہ نے کہا ٹیم کی کارکردگی سے مایوس ہوں لیکن اس سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، دوسرے ون ڈے میں گرباز نے لاجواب بیٹنگ کی لیکن ہمارے مڈل آرڈر کو بھی ذمہ داری لینا ہوگی۔

پاکستان افغانستان کو وائٹ واش کرکے نمبر ون ٹیم بن گئی

واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر کے آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں افغانستان کی ٹیم پاکستان کی جاب سے دیے گئے 269 رنز کے تعاقب میں 209 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان نے میچ میں 59 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں