جمعہ, اکتوبر 9, 2026
اشتہار

حسنین اختر نے ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے حسنین اختر نے ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

بحرین میں کھیلے گئے فائنل میں حسنین اختر نے ویلز کے رائلی پاؤل کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

محمد حسنین اختر نے رائلی پاؤل کے خلاف 4-0 سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ قومی کیوئسٹ نے سیمی فائنل میں پولش حریف کو شکست دی تھی۔

حسنین اختر نے پولش حریف کو چار صفر سے شکست کا مزہ چکھایا تھا۔ حسنین اختر کی جیت کا اسکور 76-1، 69-8، 88-0 اور 62-37 رہا تھا۔

حسنین اختر نے ہر فریم میں بھرپور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف مقابلے میں واپس آنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

صبح کے سیشن میں حسنین اختر نے کوارٹر فائنل میں کیشٹوف چیپنک کو 3-1 سے ہرایا تھا۔

حسنین آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17 چیمپپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے والے پہلے پاکستانی پلیئر ہیں۔ وہ اس وقت ایشین انڈر 21 چیمپئن بھی ہیں۔

2022 سے قبل اس چیمپئن شپ کو انڈر 18 کا درجہ حاصل تھا اور انڈر 18 ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نسیم اختر نے 2017 کا ٹائتل جیتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں