جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

معروف پاکستانی ماڈل نے ’لوجین ایل جے‘ کے ساتھ رشتے کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی ماڈل حسنین لہری نے امریکی ماڈل ’لوجین ایل جے ادادا‘ کے ساتھ رشتے کی تصدیق کردی۔

پاکستانی فیشن انڈسٹری میں حسنین لہری کا شمار ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔

 فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حسنین لہری نے عالمی شہرت یافتہ ماڈل لوجین کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

- Advertisement -

Hasnain Lehri Is Dating Dubai Bling's Loujain Adada

فیشن میگزین کی رپورٹ کے مطابق حسنین لہری نے لکھا کہ ’’جب تک وہ ان سے ملے نہیں تھے کبھی پریوں کی کہانیوں پر یقین نہیں کیا، ماڈل نے اپنی پوسٹ میں لوجین کو مخاطب بھی کیا۔

 جواب میں لوجین نے کہا کہ ’میرا دل کہتا ہے کہ پریوں کی کہانیاں سچ ہوتی ہیں۔‘‘

ماڈلز و اداکاروں کی مبارکباد

ماڈل لوجین ایل جے ادادا کون ہیں؟

واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والی لوجیین کا آبائی تعلق لبنان سے ہے، انہوں نے بیروت میں اپنی تعلیم مکمل کی۔

32 سالہ لوجین فیشن، فوٹو گرافری اور سیاحت میں دلچسپی رکھتی ہے جبکہ 14 سال کی عمر میں انہوں نے اپنا پہلا میگزین اشتہار شوٹ کیا تھا۔

انہوں نے 21 سال کی عمر میں لبنان کے میوزک پروگرام ’انرجی اسپین میگزین‘ میں بطور میزبان فرائض انجام دیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں