تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پابندی کے بعد حسنین کا جذباتی بیان

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر محمد حسنین کا پابندی کے بعد جذباتی بیان آگیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو انٹرویو میں محمد حسنین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل اور اپنی ٹیم چھوڑ کر جارہا ہوں، انشااللہ جب واپس آؤں گا تو اپنی تمام کمزوریاں دور کرکے آؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر جانابہت مشکل ہے بولنگ میں جو بھی خامیاں ہیں اسے دور کرکے جلد دوبارہ میدان میں اتروں گا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ بگ بیش لیگ سے قبل میں بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکا تھا لیکن کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کا بولنگ ایکشن بھی غیرقانونی قرار دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ حسنین کا بولنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران امپائر نے بولنگ ایکشن رپورٹ کیا تھا جس کے بعد لاہور کی لیبارٹری میں فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا۔

رپورٹ کے میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا جس کے بعد سے حسنین کرکٹ سے معطل ہیں۔

Comments

- Advertisement -