شوبز انڈسٹری معروف اداکار حسن احمد نے منفی کردار کے حقیقی زندگی پر پڑنے والے اثرات سے متعلق لب کشائی کردی۔
اداکار حسن احمد اہلیہ و اداکارہ سنیتا مارشل کے ساتھ نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں حقیقی زندگی میں اپنے منفی کردار کی طرح خطرناک ہوتا جارہا تھا، مجھے لگتا ہے کہ میں نے بہت سے کردار ولن کے کیے جن کا مجھ پر غلط اثر پڑنا شروع ہوگیا۔
یہ پڑھیں: حسن احمد نے اپنے اغوا کی کہانی بیان کردی
اداکار نے کہا کہ ایک ڈرامے کا کردار ناقابل فراموش ہے جس نے مجھے ذہنی طور پر بھی پریشان کیا۔
سنیتا مارشل نے کہا کہ لوگ خوفزدہ تھے کیونکہ ان کا کردار خطرناک تھا، لوگ سمجھتے تھے کہ وہ حقیقی زندگی میں ایسے ہی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ہم شمالی علاقہ جات میں گئے جہاں لوگ حسن سے تصویر بنوانے سے پہلے مجھ سے پوچھتے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


