تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

سامعہ آرزو نے حسن علی کے ساتھ نئی ویڈیو شیئر کردی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے شوہر کے ساتھ نئی ویڈیو شیئر کردی۔

قومی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ نے شوہر کے ساتھ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خوش گوار موڈ میں چائے پیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سامعہ نے ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی فلم کا مشہور گانا ’یہ حسین وادیاں، یہ کھلا آسمان‘ شیئر کیا۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں ان کی ویڈیو کو پسند بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حسن علی نے اہلیہ سامعہ آرزو اور بیٹی کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

تصاویر میں فاسٹ بولر کو اہلیہ اور ننھی پری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل سامعہ نے ننھی بیٹی کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بیٹی کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور ہیلینا بھی چہل قدمی کرتے ہوئے کھیلنے میں مصروف تھیں۔

یاد رہے کہ حسن علی کی شادی 20 اگست 2019 کو میں ہوئی تھی شادی کے بعد سامعہ دسمبر 2019 میں پاکستان آئی تھیں جہاں اس جوڑی کا ولیمہ حسن کے آبائی گاؤں میں منعقد ہوا تھا، ان کی ایک بیٹی ہیلینا حسن علی ہیں۔

Comments

- Advertisement -