کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ہم 4 میچز کراچی میں ہار چکے ہیں ہم ہر شعبے میں ناکام رہے ہیں حالانکہ لاہور میں ہماری ٹیم اچھی کارکردگی دکھا چکی ہے، دوبارہ ری گروپ کر کے لاہور میں کم بیک کریں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ ہمارے لیے ہر کھلاڑی ڈیوڈ وارنر جتنا اہمیت رکھتا ہے یہ کراچی کنگز کی ٹیم ہے صرف ڈیوڈ وارنر کی نہیں جب کہ آج کل میں سیلبریشن نہیں کر رہا۔
حسن علی نے کہا کہ لگتا ہے پی ایس ایل سے کھلاڑی بہت جلد پاکستان ٹیم میں آجاتے ہیں نئے کھلاڑی انٹرنیشنل میچز کا دباؤ مشکل سے برداشت کر پاتے ہیں، ایسے نئے کھلاڑیوں کو پہلے فائن کیا جائے پھر پاکستان کیلئے کھیلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں ہر طرز کا کھلاڑی موجود ہے ہمارے پاس 3میچزبچ گئے ہیں جنہیں جیتیں گے، ہر فرنچائز کا اچھا کمبینیشن بنایا جاتا ہے جس کھلاڑی کو موقع دیا جائے اور وہ پرفارم نہیں کر رہا تو آپشن دیکھنا پڑتے ہیں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ ہم جس لیول پر کھیل رہے ہیں ہمیں ہر چیز ثابت کرنا ہے کرکٹ میں ہر دن مجھے سیکھنے کو ملتا ہے دیکھ رہا ہوں آج کل ہر کھلاڑی سے ریٹائرمنٹ کی بات ہورہی ہے مجھے بھی محمد رضوان کی طرح کرکٹ کےعلاوہ کچھ نہیں آتا جہاں موقع ملے پرفارمنس دینا میرا واحد مقصد ہے۔
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں


