The news is by your side.

Advertisement

قائد اعظم ٹرافی: حسن علی نے بیٹنگ میں بھی مخالف ٹیم کے چھکے چھڑا دئیے

کراچی: قائد اعظم ٹرافی سال دوہزار بیس کے سنسنی خیز مقابلے اپنے اختتام کو پہنچے، فاسٹ بولر حسن علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کیریئر کی پہلی سینچری اسکور کرتے ہوئے ناقدین کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کے لئے خوب مقابلہ ہوا، سینٹرل پنجاب کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرسٹ کلاس میں پہلی سینچری اسکور کی ، ان کی شاندار اننگز میں سات چھکے اور دس چوکے شامل تھے، حسن علی نے میدان کے چاروں اطراف شاندار اسٹروک کھیلے، فرسٹ کلاس سیزن میں سینچری بنانے کے لئے حسن علی نے صرف 61 گیندوں کا سامنا کیا۔

اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان فائنل کے لئے معرکہ آرائی ہوئی، کے پی کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کے پی فائنل میچ کی پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، کامران غلام 76، عادل امین 71 اور اسرار اللہ 61 رنز بناکر نمایاں رہے،سینٹرل پنجاب کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے 4، وقاص مقصود نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1346387763130724352?s=20

سینٹرل پنجاب اپنی پہلی اننگز میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی، 300 رنز کے جواب میں ٹیم نے 257 رنز بنائے، کے پی کے فاسٹ بولر عرفان اللہ شاہ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، خالد عثمان نے بھی 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔

قائداعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں خیبرپختونخوا نے اپنی دوسری اننگز میں کامران غلام کی عمدہ سینچری کی بدولت 312 رنز بنائے اور سینٹرل پنجاب کو جیت کے لئے 356 رنز کا ہدف دیا تھا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1346394753269690368?s=20

 سینٹرل پنجاب اور کے پی کو ٹرافی کا مشترکہ امیدوار قرار دے دیا گیا۔ فائنل کا مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز “حسن علی” نے حاصل کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں