قسمت نے حسن علی کے روٹی گروپ کو ملا دیا

قومی ٹیم کے بولر حسن اور دیگر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل روٹی گروپ ایک بار پھر اکٹھا ہوگیا۔
دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی ٹیم نے آج اڑان بھری تو اس موقع پر حسن علی نے اپنے دوست کھلاڑیوں کے ساتھ ایک یادگار تصویر بنائی۔
اس تصویر میں فہیم اشرف، فخرزمان، شاداب خان اور آصف علی شامل تھے۔ قسمت نے ان کھلاڑیوں کو 3 سال کے بعد کسی ٹور پر اکٹھا کیا ہے۔
Ready for take off ✈️ remember in your dua #rotigroup #PakistanZindabad pic.twitter.com/7r41bMwNoT
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) March 26, 2021
چونکہ آصف علی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے تاہم انہیں متبادل کے طور پر گزشتہ روز ہی شامل کیا گیا اور وہ ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوئے۔
حسن علی نے طیارے میں سوار ہونے سے قبل روٹی گروپ کے ممبران کے ساتھ تصویر لی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی اور لکھا کہ روٹی گروپ، پاکستان زندہ باد۔