تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’میں تم سے محبت کر کے کبھی نہیں تھکا‘

دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ کے ساتھ نئی تصاویر  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فاسٹ باؤلر حسن علی اور اُن کی اہلیہ سامیعہ آرزو ان دنوں دبئی میں تفریح کررہے ہیں، قومی ٹیم کے کھلاڑی اپنی اور بیگم کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کر کے گاہے بگاہے مداحوں کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہتے ہیں۔

حسن علی کی ٹیم کے نام سے بنے ہوئے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دونوں کی تصاویر وائرل ہوئیں، علاوہ ازیں فاسٹ باؤلر نے انسٹاگرام پر اپنی اور اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہا ’میں تم سے محبت کر کے کبھی نہیں تھکا‘۔

حسن علی نے اس پوسٹ میں اپنی اہلیہ کے آفیشل انسٹاگرام کو اکاؤنٹ کو بھی مداحوں کے سامنے لائے۔

یاد رہے کہ حسن علی اور بھارت سے تعلق رکھنے والی سامیعہ آرزو رواں برس اگست میں ازدواجی بندھن میں بندھے، نکاح کی تقریب دبئی میں منعقد کی گئی تھی جس میں اہل خانہ، دوستوں اور کرکٹ شاداب خان نے شرکت کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

I am never getting tired of falling in love with you @samyahkhan1604 ❤️❤️ #betterhalf

A post shared by Hassan Ali (@ha55an_ali) on

واضح رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی نے نکاح سے قبل سامعیہ آرزو کےساتھ برج خلیفہ کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا تھا۔

خیال رہے حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر ہیں، اس سے قبل ظہیر عباس، محسن حسن خان اور شعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -