ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

حسن علی کی اہلیہ اور ثانیہ مرزا کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کی ثانیہ مرزا کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سامعہ کی گود میں ننھی پری بھی موجود ہے جبکہ دیگر تصاویر میں ان کے ساتھ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا موجود ہیں۔

ایک اور تصویر میں سامعہ، ثانیہ مرزا، محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ موجود ہیں۔

مداحوں کی جانب سے سامعہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر کو خوب سراہا جارہا ہے اور صارفین نے لکھا کہ ’ہماری بھابھیاں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samiya Hassan Ali (@samyahkhan1604)

ایک صارف نے ثانیہ مرزا سے شکوہ کیا کہ ’آپ پاک بھارت میچ میں کوئی نہیں آئیں، زیادہ تر صارفین نے یہ سوال کیا کہ یہ حجاب میں موجود خاتون کس کرکٹر کی اہلیہ ہیں۔

واضح‌ رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ‌ کے خلاف میچ میں‌ قومی کرکٹرز کی اہلیہ بھی میدان میں‌ موجود تھیں، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں‌ سے شکست دی تھی.۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samiya Hassan Ali (@samyahkhan1604)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں