کراچی: پاکستان کے کھلاڑی حسن نواز کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑی حسن نواز نے اپنے نومولود بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے شارجہ کے3 ملکی ٹورنامنٹ، ایشیا کپ، جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں مسلسل خراب کارکردگی کے بعد سری لنکا سیریز کے لیے نوجوان مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز کو ڈراپ کرکے فخر زمان کو شامل کرلیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسن نواز کو قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کا ساتواں مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہوگا۔
شاہین آفریدی کی بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ننھے بیٹے عالیار کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہین آفریدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں ننھے عالیار کو والد کو آؤٹ کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اسٹار کرکٹر شاہین آفریدی نے ننھے کھلاڑی کی بال پر شاٹ بھی کھیلا۔
فخر زمان ٹی 20 اسکواڈ میں بھی شامل
قومی کرکٹر نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔


