بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

حسن نواز نے فخر زمان کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں فخر زمان کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا۔

شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

فہیم اشرف کی 51 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، عباس آفریدی 19 اور احمد دانیال 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسن نواز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

بنگلادیش کی جانب سے شرف الاسلام نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

حسن نواز کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں 0 پر آؤٹ ہونے کی تعداد 6 ہوگئی ہے، فخر زمان بھی ٹی 20 کیریئر میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

یہ پڑھیں: فخر زمان نے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

ٹی 20 میں دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں شاداب خان، عماد وسیم اور عمر گل 6 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ہیں، بابر اعظم، محمد حفیظ اور کامران اکمل سات، سات صفر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی 8 صفر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر عمر اکمل 10 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں۔

حسن نواز کیلنڈر ایئر میں بھی 5 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

رچرڈ نگروا 2024 میں 6 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ریگیس چکابوا 2022 میں 5 مرتبہ صٖفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں، 2024 میں زمبابوے کے مضاربانی بھی 5 مرتبہ صفر پر پویلین لوٹ چکے ہیں، سنجو سیمسن بھی 2024 میں 5 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں