کراچی (5 اکتوبر 2026): پاکستان کے نوجوان بیٹر نے ایشین گیمز کے فائنل میچ میں بھارت کے ریکارڈ ساز بیٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
جاپان میں ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کا فائنل دو روز قبل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیاْ گرین شرٹس گو کہ یہ میچ ہار گئے لیکن حسن نواز کی شاندار بیٹنگ نے کسی حد تک ہار کا غم کم کر دیا۔
حسن نواز نے 96 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی۔ بد قسمتی سے نہ وہ اپنی پہلی ٹی 20 سنچری مکمل کر سکے اور نہ ہی پاکستان کو فتح یاب کرا سکے۔
تاہم اس شاندار اننگ کے دوران انہوں نے کئی کھلاڑیوں کے ریکارڈز کو چکنا چور کر دیا اور ویرات کوہلی کے ریکارڈ پر قبضہ جما لیا۔
24 سالہ حسن نواز نے 51 گیندوں پر پانچ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 96 رنز کی باری کھیلی اور اس اننگ کے دوران انہوں نے پاک بھارت ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا، جنہوں نے 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں میلبرن میں کھیلے گئے پاک بھارت ٹاکرے میں نا قابل شکست 82 رنز بنائے تھے۔
نوجوان قومی بیٹر نے اس اننگ میں ویرات کوہلی سمیت جن بیٹرز کو پیچھے چھوڑا۔ ان میں ویرات کوہلی (82*)، محمد رضوان (79*)، ویرات کوہلی (78*)، ایشان کشن (77) اور گوتم گمبھیر (75) شامل ہیں۔
ایشین گیمز: پاک بھارت کرکٹ میچ میں جنگ کا سماں، جاپانی پولیس حیران رہ گئی!


