تازہ ترین

دشمن کو اپنی کمزوری اور ہماری طاقت کا اندازہ نہیں تھا، ونگ کمانڈر نعمان علی

اسلام آباد: 27 فروری کو بھارتی طیارے گرانے والے ہیروز پہلی بار قوم کے سامنے پیش ہوئے، ونگ کمانڈر نعمان علی کا کہنا ہے کہ دشمن کو اپنی کمزوری اور ہماری طاقت کا اندازہ نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرفورس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر نعمان علی نے کہا کہ بھارتی طیارہ ایل او سی پار کرنے اور میرے جہاز سے میزائل نکالنے میں ایک لمحہ بھی نہ لگا۔

ونگ کمانڈر نعمان علی نے کہا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، حملے میں ناکامی کے بعد بزدل دشمن بھاگ گیا، ہم گئے اور ان کے ٹارگٹس کو تباہ کیا اور وہیں کھڑے رہے، ہم نے دشمن کو بتایا کہ پاکستانی قوم اور پاک فضائیہ کیا چیز ہے۔

نعمان علی کے مطابق جیسے ہی ان کے ایک فارمیشن نے ایل او سی کو کراس کیا اسی لمحے میں میزائل نے اسے ہٹ کیا، دشمن کو ہماری طاقت کا اندازہ نہیں اس لیے اس نے غلطی کردی۔

نوجوانوں کے لیے پیغام ہے پاک فضائیہ جاگ رہی ہے، اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی

اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ جاگ رہی ہے، آپ سکون سے سوئیں۔

ستائیس فروری کو بھارت کا جہاز گرانے والے ہیرو حسن صدیقی نے کہا کہ جب ہم وہاں پہنچے تو جذبات احساسات سب پیچھے رہ گئے، میرے سامنے صرف میرا دشمن تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کو بتانا چاہتا تھا اگر تم نے میرے ملک کو بری نگاہ سے دیکھا تو سبق سکھاؤں گا، قوم کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا وہی حال کریں گے جو 27 فروری کو کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -