تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نواز شریف کے بعد ان کے داماد کو بھی ضمانت مل گئی

لاہور: اشتعال انگیز تقاریر کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ضمانت مل گئی ، عدالت نے گزشتہ روز وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور کیپٹن (ر)صفدر کو 2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

گذشتہ روز عدالت نے کپٹین ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت اور جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت اور پراسیکیونش کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی اور وکلا کے دلائل سنے تھے۔

وکیل فرہاد علی شاہ نے کہا تھا کہ ان کے موکل کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس بیان پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیا گیا ہے اس طرح کے بیانات پر حکمران جماعت کے آرکان کیخلاف بھی مقدمات درج ہونے چاہیے۔

مزید پڑھیں: لاہور:کیپٹن (ر) صفدرکو گرفتارکرلیا گیا

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل نے جوڈیشل ریمانڈ کی جگہ جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی مخالفت کی اور قرار دیا کہ یہ مقدمہ ہی بے بنیاد ہے اسے خارج کیا جائے، سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کی اور بتایا کہ مقدمات کی دفعات ناقابل ضمانت ہیں ، استدعا ہے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے تفتیش کرنی ہے اس لیے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا، انہیں حکومت کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مریم نواز کی عدالت میں‌ پیشی کے دوران پولیس پر حملہ بھی کیا تھا اور اس کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے ضمانت کرالی تھی۔

Comments

- Advertisement -