منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ہمت ہے تو مسلمانوں کو مار کر دکھاؤ! بھارتی کسان کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی کسان یونینوں اور کھاپ پنچایتوں نے امن کی اپیل کرتے ہوئے ایک پنچایت کے دوران واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ کوئی مسلمانوں کو مار کر دکھائے ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ میں کئی کسان یونینوں اور کھاپ پنچایتوں کی جانب سے گائے کے نام نہاد محافظ مونو مانیسر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے، مونو مانیسر بجرنگ دل کا رہنما اور دو مسلمان نوجوانوں کے قتل میں پولیس کو مطلوب ہے۔

سریش کوٹھ جو کہ ایک کسان لیڈر اور مہاپنچایت میں موجود تھے، واشگاف الفاظ میں انھوں نے کہا کہ ’’یہ کھڑے ہیں مسلمان، انھیں مار کے دکھاؤ، ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، انھیں کوئی چھو بھی نہیں سکتا۔‘‘

- Advertisement -

بھاتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سریش کوٹھ حصار ضلع کے کھاپ لیڈر ہیں، تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران بھی انھوں نے بھرپور کردار ادا کیا تھا۔

ہریانہ کے 14 دیہاتوں کے مقامی لوگوں نے مسلمانوں کا بائیکاٹ کرنے اور انھیں دکان اور مکان کرایہ پر نہ دینے کا تعصب پر مبنی فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد یہ مہاپنچایت منعقد کی گئی جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ مسلمانوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، انھیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔

ہریانہ کے مسلم اکثریتی ضلع نوح میں 31 جولائی کو جھڑپوں کے دوران چھ افراد مارے گئے تھے، مرنے والوں میں دو گارڈ اور ایک امام شامل تھے، اس کے علاوہ وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے جلوس پر ایک ہجوم نے بھی حملہ کیا تھا۔

اس پُرتشدد واقعے کی مذمت کے لیے ایک ‘مہاپنچایت’ منعقد کی گئی جس میں کھاپس، کسان یونینوں اور ہریانہ بھر کے مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی، علاقہ میں امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے مہاپنچایت نے متعدد قراردادیں منظور کی ہیں اور امن و امان برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں