تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کیا آپ نے خرگوش کا بار بی کیو کھایا ہے؟

موسم سرما اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن اب بھی سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جاسکتا ہے ایسے موسم میں اگر اچھلتے کودتے خرگوش کا گرما گرم بار بی کیو کھانے کیلئے پیش کردیا جائے تو سردی کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔

موسم سرما کے اس مزے کو دوبالا کررہے ہیں کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 1 پر واقع باربی کیو شاپ پر مختلف اقسام کے بار بی کیو کھلائے جاتے ہیں جو ذائقے لاجواب ہوتے ہیں۔

بلال رضا بار بی کیو شاپ پر بٹیر اور خرگوش سمیت کئی طرح کی ڈشز تیار کی جاتی ہیں بگر جس طرح اچھلتا کودکتا خرگوش سب کا دل لبہاتا ہے ویسے ہی اچھلتے کودتے خرگوش کا باربی کیو بھی اپنی منفرد ذائقے کی وجہ سے سب کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔

خرگوش کا باربی کیو کھانے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ بکرے اور گائے کے گوشت سے بنے بار بی کیو کا مزہ الگ ہے مگر خرگوش کا بار بی کیو بہت لذیذ ہے.

خرگوش کا باربی کیو تیار کرنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام اقسام کی ڈشز تیار کرنے کےلیے اپنے تیار کردہ مصالحے استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے کھانوں کا ذائقہ بھی لاجواب ہوتا ہے.

Comments

- Advertisement -