تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وہ ممالک جو اب تک کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوئے!

کراچی : کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچادی لیکن کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں ابھی تک کوویڈ 19 کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ پانچ ممالک سے وائرس کو مکمل طور پر شکست دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے دنیا بھر میں پے در پے وار کیے جس کی لپیٹ میں آکر 2 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ مریضوں کی تعداد نے 30 لاکھ کا ہندسہ عبور کرلیا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جو اب تک کرونا وائرس سے بچے ہوئے ہیں اور ان 33 ممالک اور علاقوں میں ایک بھی کرونا کیس رپورٹ نہیں ہوا جس میں تاجکستان اور ترکمانستان بھی شامل ہیں جبکہ گرین لینڈ اور دی گریبین سمیت 5 ممالک اور علاقوں نے کرونا سے مکمل طور پر نجات پالی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کسی بھی ملک میں کرونا کیسز رپورٹ نہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ وہاں کوویڈ 19 کا کوئی بھی مریض موجود نہیں جیسا شمالی کوریا میں ہے۔

شمالی کی سرحدیں روس، چین اور جنوبی کوریا سے ملتی ہیں جو کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہیں لیکن اس کے باوجود شمالی کوریا میں کوئی بھی کیسز رپورٹ نہیں ہوا، نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ شمالی کوریائی حکام نے کوویڈ 19 مریضوں سے متعلق اطلاعات چھپائی ہوں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے تسلیم کردہ 247 ممالک اور علاقوں میں کسی نہ کسی ایک فرد کو ضرور متاثر کیا ہے جبکہ 162 ممالک ایسے ہیں جہاں اس موذی وبا نے 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد انسانوں کی جانیں لی ہیں۔

Comments

- Advertisement -