جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

مرغے اور بکرے نے جان پر کھیل مرغی کو عقاب سے بچالیا! دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مرغے اور بکرے نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر عقاب کے پنجوں میں پھنسی مرغی کو بچاکر دوستی کی مثال قائم کردی۔

ایک دوسرے سے ربط و تعلق، آشنائی، نسبت و سروکار، انسیت اور لگائو اور اسی فطری جذبے اور ضرورت کے تحت آپس میں میل جول کو ہم دوستی کا نام دے سکتے ہیں اور اس دوستی کی نئی مثال مرغے اور بکرے نے قائم کی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک فارم کا منظر نظر آرہا ہے جس میں مرغے، مرغیاں اور بھیڑ بکرے بھی موجود ہیں۔

اسی اثنا میں ایک مرغی پر عقاب حملہ کرتا ہے اور اسے اپنے پنجوں میں دبوچ لیتا ہے تاکہ اپنی خوراک بناسکے لیکن مرغا فوراً عقاب پر جھپٹتا ہے لیکن مرغی کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوپاتا۔

ابھی مرغا عقاب پر حملے کررہا ہوتا ہے کہ بکرا بھی عقاب پر حملہ آور ہوتا ہے اور مرغی کو نجات دلاتا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک 40 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ لاکھوں صارفین ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں