دبئی : پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچز دباؤ سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن ہمارے پاس میچ ونرز موجود ہیں۔
ان خیالات کا اظہار میتھو ہیڈن نے ایک ورچوئل کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں، خاص طور پر پہلے میچ سے فتح کا آغاز کے لیے پرعزم ہیں۔
بیٹنگ کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاس بہت بہترین کھلاڑی ہیں جیسے کے ایل راہول اور رشب پنٹ جو مخالف ٹیم کو سخت مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔
’میں نے بہت نزدیک سے بھارتی کھلاڑیوں کو دیکھا ہے، ان کے پاس کرکٹ کی بہت زبردست سمجھ بوجھ ہے لیکن ہمارے پاس بھی میچ ونرز موجود ہیں جن میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، رضوان، حفیظ اور فخرزمان وغیرہ، ہم پریشر میں بھی اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں کیوں کہ کھلاڑیون کو مورال بلند ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچز دباؤ سے بھرپور ہوتے ہیں، اس کی تیاریاں مکمل ہیں، ماضی کے اعداد و شمار کچھ بھی ہوں لیکن میچ کے دن بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔
ایک بات جو میں اپنے کھلاڑیوں سے کہنا چاہوں کہ وہ یہ کہ ’پرسکون رہو‘۔ سکون سے رہ کر آپ بڑی چیزیں کرسکتے ہیں، لیکن اگر آپ کسی بھی صورتحال میں گھبراتے ہیں تو آپ بہت کچھ کھو دیتے ہیں۔