نوابشاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر فوج اور رینجرز نے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے پنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نوابشاہ میں سرہاری اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا اور متعدد بوگیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ملنے والی معلومات کے مطابق 20 مسافر جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے اور وہاں پر بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ہزارہ ایکسپریس حادثہ، 20 مسافر جاں بحق، 100 سے زائد زخمی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر فوج اور رینجرز کے دستے جائے حادثہ پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک فوج اور رینجز کے مزید دستوں کو حیدرآباد اور سکرنڈ سے طلب کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


