جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار کو خصوصی ٹاسک مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (11 فروری 2026): کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔

آرام باغ میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگز کے خلاف آپریشن کی تیاری جاری ہے اور اسی سلسلے میں حاظم بھنگوار کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے بیان میں کہا کہ آرام باغ کے اطراف علاقے کو مکمل کلیئر کیا جائے گا، کسی مافیا کو ٹکنے نہیں دیا جائے گا ہر کسی کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بہترین اسسٹنٹ کمشنر کا ایوارڈ حاظم بھنگوار کے نام

انہوں نے کہا کہ خصوصی ٹاسک پر بھروسہ اور افسران کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

کراچی (11 فروری 2026): کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔ انہوں نے

اکتوبر 2025 میں ان کو بہترین اسسٹنٹ کمشنر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا تھا۔ کمشنر کراچی نے کہا تھا کہ انہوں نے دن رات کام کر کے شاندار کارکردگی دکھائی۔

سید حسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور شہر کی خدمت کیلیے بھرپور جذبے سے کام کریں، حاظم نے دن رات کام کر کے شاندار کارکردگی دکھائی ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ نئے سی ایس پی افسران کیلیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی کارکردگی دیگر افسران کیلیے ایک مثال ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں